کسی کو بھی ملک اورمذہب کا امیج خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

کسی کو بھی ملک اورمذہب کا امیج خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
کسی کو بھی ملک اورمذہب کا امیج خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ملک اورمذہب کا امیج خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یوم اقبال کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کو ایک عظیم شاعر، مفکر اور فلسفی کے علاوہ مسلمانوں کی الگ ریاست کے لیے کی گئی کوششوں کے لئے بھی یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ ریاست کا خواب دیکھا اور برصغیر کے مسلمانوں میں ایک نئی روح پھونکی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا کلام اور ان کا نثری مجموع اسلام کے حقیقی پیغام کو سمجھنے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔مذہب اور ملک کو نقصان پہنچانے والے گمراہ ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -