بین الا قوامی پابندیوں کے خطرے نے آئی پی جی پی کو مشکل بنا دیا

بین الا قوامی پابندیوں کے خطرے نے آئی پی جی پی کو مشکل بنا دیا

  

اسلام آباد(اے پی اے )پاکستان ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیئے پر عزم ہے لیکن بین الا قوامی پابندیوں کے خطرے نے اس کام کو مشکل بنا دیا ہے۔۔ دوسری جانب ایرانی کمپنی قیمتوں میں تبدیلی کیلئے مذاکرات کرنا چاہیتی ہے. وزیر برائے پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ منصوبہ مسلسل تاخیر کا شکار ہورہا ہے۔ایران نے پہلے ہی نو سو کلو میٹر کی گیس پائپ لائن تقریبا مکمل کر لی ہے۔پاکستان نے اپنے حصہ پر بہت کم پیش رفت کی ہے۔ اس کی ایک وجہ فنڈز کی کمی اور دوسرا امریکی پابندیاں ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ امریکہ ، اقوامِ متحدہ اور غالباً یورپی ممالک سے بھی پابندیوں کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ جلد ہی اس پر کام شروع ہوگا۔ دوسری جانب ایرانی گیس پائپ لائن کمپنی نے قیمتوں کے ازسرنوجائزے اور تبدیلی کی پیشکش کی ہے۔کمپنی حکام کے مطابق قیمت کا دوبارہ تعین کے لیے پاکستان سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں

مزید :

کامرس -