نومبر کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح مزید 1.2فیصد بڑھ گئی

نومبر کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح مزید 1.2فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(آن لائن)رواں ماہ نومبر کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مزید 1.2فیصد اضافہ ہو گیا، آلو، پیاز اورٹماٹر سمیت کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتیں آسمان تک جا پہنچیں ۔پاکستان ادارہ شماریات کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق نومبر کے پہلے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح ایک اعشاریہ دو فیصد اضافے کے بعد 14 فیصد تک پہنچ گئی جو 25ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹا، گندم، چاول، دالیں، سبزیاں، دودھ، دہی اور لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اس کے علاہ مٹی کا تیل، آلو، پیاز اور ٹماٹر جیسی ضروری اور ہر عام آدمی کے استعمال کی اشیاءبھی مزید مہنگی ہو گئیں، صرف ٹماٹر 50فیصد مہنگا ہوا ہے۔

مزید : کامرس