کراچی سٹاک مارکیٹ‘ گزشتہ ہفتے700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی سٹاک مارکیٹ‘ گزشتہ ہفتے700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (این این آئی) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، انڈیکس 6 ہفتوں بعد پھر 23ہزارپوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں ہفتے کے اختتامی سیشن میں 140پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 23 ہزار 360 پوائنٹس کی سطح تجاوز کرگیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پیر کو انڈیکس میں کمی کے بعد مسلسل اضافہ دیکھا گیا اور یہ 23 ہزار 367 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔معاشی ماہرین کے مطابق حکیم اللہ محسود کے واقعے کے بعد پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں کوئی کشیدگی نہ ہونے ا ور یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو تجارتی مرعات دینے کے لیے مثبت پیش رفت سے حصص بازار میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار سرگرم نظر آئے۔

مزید : کامرس