مسابقتی کمیشن کی طرف سے کیچپ تیار کرنے والی فرم کو شوکاز نوٹس کا اجراء

مسابقتی کمیشن کی طرف سے کیچپ تیار کرنے والی فرم کو شوکاز نوٹس کا اجراء

  

اسلام آباد (اے پی اے )مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ٹماٹو کیچپ تیار کرنے والی ایک فرم کو دھوکہ دہی کے ذریعے اپنی مصنوعات فروخت کرنے سے متعلق انکوائری نمٹاتے ہوئے مذکورہ فرم پرائیویٹ لمیٹڈ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ کمیشن کو ایک شکایت اس کی مقابلہ جاتی فرم نیشنل فوڈز لمیٹڈ کی طرف سے موصول ہوئی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ کمپنی نے مارکیٹنگ مہم شروع کر رکھی ہے جس کے ذریعے ملک بھر میں اشتہارات اور دیگر مطبوعہ ذرائع سے دعویٰ کر رہی ہے کہ )ش )پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان میں سرفہرست ٹماٹر کیچپ ساز فرم ہے۔ کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اس شکایت میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ )ش( نے اپنی مصنوعات کو تشہیر کے ذریعے نمایاں کیا اور بے بنیاد دعوئے کئے گئے ہیں جس میں اپنی پراڈکٹ کی ترکیب تیاری سے متعلق دھوکہ دہی سے کام لیاگیا ہے جو مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے ایکٹ کی دفعہ 10 کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس دھوکہ دہی سے نیشنل فوڈز کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ سی سی پی نے اس شکایت پر انکوائری کرائی اور سی سی پی کے ادارہ او ایف ٹی نے اس دعوے کی بنیاد پر سروے کرایا اور مارکیٹ میں مجموعی تاثر سامنے آیا کہ(ش) کمپنی پہلے نمبر کی ٹماٹر کیچپ تیار کرنے والی فرم ہے اور اس سے نیشنل فوڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے

 جبکہ نیشنل فوڈ کا ملک بھر میں فوڈز کی مصنوعات میں شیئر شنگریلا سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شنگریلا اپنے اس دعوے پر سالانہ ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہے تاکہ اپنے دعوے کو سچ ثابت کرسکے۔ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شنگریلا کا دعویٰ غلط ہے اور موزونیت اور معیار کے اعتبار سے بے بنیاد ہے اوردوسروں کے کاروبار کو نقصان پہنچانے کے باربر اور کمپیٹیشن ایکٹ کی شق 10 کی خلاف ورزی ہے اس لئے شنگریلا کو دھوکہ دہی کی بنیاد پر شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے اور اسے کہا جاتا ہے کہ آئندہ سماعت پر پیش ہو۔

مزید :

کامرس -