کے پی ٹی نے ترک رینٹل پاور شپ کارکے کو تحویل میں لے لیا

کے پی ٹی نے ترک رینٹل پاور شپ کارکے کو تحویل میں لے لیا

  

کراچی (این این آئی) کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر ترکی کے رینٹل پاور شپ کارکے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق کارکے جہاز کی انتظامیہ نے پاکستان کے 22 کروڑ روپے ادا کرنا ہیں جس پر کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اور ایک نجی کمپنی کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا جس پر ہفتہ کی صبح سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی انتطامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے کارکے پاور شپ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کو تحویل میں لئے جانے کے بعد کارکے پاورشپ کی انتظامیہ نے پروٹیکشن اینڈ انڈیمنٹی کلب سے رجوع کر لیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں کارکے پاور شپ کو کرائے پر پاکستان میں بجلی کی قلت دور کرنے کیلئے لایا گیا تھا۔ تاہم یہ جہاز آغاز سے تنازعات کا شکار رہا۔

مزید :

کامرس -