کراچی الیکٹریک سپلائی کمپنی اور چین کے درمیان دو یونٹس کو کوئلے پر منتقل کرنے کیلئے معاہدہ طے پاگیا

کراچی الیکٹریک سپلائی کمپنی اور چین کے درمیان دو یونٹس کو کوئلے پر منتقل ...

  

کراچی(اے پی اے )کراچی الیکٹریک سپلائی کمپنی اور چین کے درمیان دو یونٹس کو کوئلے پر منتقل کرنے کیلئے معاہدہ طہ پاگیا ہے۔ کے ای ایس سی کی سرمایہ کار کمپنی ”کے انرجی لمیٹڈ“ اور چین کی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے درمیاں بن قاسم پاور اسٹیشن نمبر ایک کے دو یونٹس کو کوئلے پر تبدیل کرنے کیلئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ مذکورہ منصوبہ تقریباً ڈھائی برس میں مکمل ہوگا اور اس کی تکمیل سے کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ ”کے انرجی لمیٹڈ“ کے ای ایس سی کی جانب سے خاص طور پر کوئلے پر تبدیلی کے منصوبے کیلئے قائم کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -