چین ‘ کروڑوں ڈالرز مالیت کے ہاتھی کے دانت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

چین ‘ کروڑوں ڈالرز مالیت کے ہاتھی کے دانت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بیجنگ(آئی این پی ) چینی کسٹم حکام نے ہاتھی کے دانت اسمگل کرنے والے 2 گروپوں کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 9 کروڑ 88 لاکھ ڈالر مالیت کے 12 ٹن وزنی ہاتھی کے دانت قبضے میں لے لئے۔چینی کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ فجی کے رہائشی نے چین اور افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے بین البراعظمی اسمگلنگ گروپوں سے ہاتھی کے دانتوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث سالانہ متعین مقدار سے زیادہ ہاتھی کے دانت منگوانے کے لئے رابطہ کیا، کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر 9 کروڈ 88 لاکھ ڈالر مالیت کے 12 ٹن وزنی ہاتھی کے دانت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ چینی اسمگلر گروپ کے متعدد افراد کو اس سے پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے اور سزائیں بھی سنائی جاچکی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -