افغانستان میں رواں سال افغان سیکورٹی فورسز کہ ہلاکتوں میں اضافہ

افغانستان میں رواں سال افغان سیکورٹی فورسز کہ ہلاکتوں میں اضافہ

واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں رواں سال افغان سیکورٹی فورسز کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوا جبکہ امریکی اور اتحادی افواج کی ہلاکتوں میں 60 فیصد کمی ہو ئی ہے۔ امریکی فوجی ہیڈکوارٹر پینٹا گون کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی رپور ٹ میں کے مطابق رواں سال افغان سیکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں گزشتہ سا ل کے مقابلے میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ افغانستان میں دہشتگرد حملے کم ہو چکے ہیں لیکن افغان سیکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو اہے جبکہ امریکی اور اتحادی افواج کی ہلاکتوں میں 60 فیصد کمی ہو ئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتحادی افواج 2014 کے اختتام تک افغانستان سے چلی جائیں گی لیکن امریکی فوج کی کچھ تعداد افغانستان میں رکھنے کے لیے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

مزید : عالمی منظر