الجزائر کا چار پڑوسی ملکوں سے متصل سرحدین بند رکھنے کا فیصلہ

الجزائر کا چار پڑوسی ملکوں سے متصل سرحدین بند رکھنے کا فیصلہ

  

                                                                                    الجزائر(آن لائن) افریقی ملک الجزائر نے چار پڑوسی ملکوں مالی، ناٰئجیریا، موریتانیہ اور لیبیا سے متصل سرحدیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پرغیرمعینہ مدت کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔الجیرین وزیراعظم عبدالمالک سلال نے ریاست تمنراست میں مقامی عمائد کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ ملک کے جنوبی سرحد پر واقع صحارا کے چار پڑوسی ممالک کی طرف سے خطرات لاحق ہیں جس کے باعث ان چاروں سے متصل سرحدیں بند رکھی جائیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ جب تک سرحدوں پر حالات بہتر اور سکیورٹی کے حوالے سے پائے جانے تمام خدشات دورنہیں ہو جاتے تب تک ان پڑوسی ملکوں سے سرحدیں نہیں کھولی جائیں گی۔ اس میں زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔الجزائر کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم سلال کا کہنا تھا کہ لیبیا، ناٰئجیریا، مالی اور موریتنا کی جانب سے تخریب کاروں کی دراندازی کے خطرات ہیں جو ہماری سرزمین میں داخل ہو کر امن وامان کے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔ مالی کی جانب سے خاص طور پرخطرہ ہے کیوں کہ وہاں پر جاری شورش کے اثرات الجزائر پڑ رہے ہیں۔خیال رہے کہ لیبیا میں کرنل معمرقذافی کے خلاف بغاوت کے بعد سے الجزائر نے اپنی سرحد پرسکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -