ممبئی حملے میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کا بھی ہاتھ تھا ، سنڈے ٹائمز

ممبئی حملے میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کا بھی ہاتھ تھا ، سنڈے ٹائمز

  

لندن (ثناءنیوز) برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ ممبئی حملے میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کا بھی ہاتھ تھا جس کے ایجنٹ نے حملہ آوروں کو سہولیات فراہم کیں اخبار کی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کو ممبئی میں دہشت گردی کے لئے سہولیات فراہم کرنے والا سی آئی اے کا ایجنٹ ڈیوڈ ہیڈلے تھا حملہ آوروں کی مدد کے عیوض سی آئی اے کچھ مقاصد حاصل کرنا چاہتی تھی جب بھارت نے ممبئی حملوں میں ڈبل ایجنٹ ڈیوڈ ہڈلے کو بھی حملوں میں ملوث پایا تو اس نے امریکہ سے شدید احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ اس نے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے ممبئی کو قتل گاہ بنا دیا سنڈے ٹائمز کے مطابق ڈیٰ ہیڈلے منشیات کا سابق سمگلر ہے اور وہ گیارہ سال سے سی آئی اے کے لئے خدمات سرانجام دے رہا ہے ذرائع کے مطابق امریکہ کا ممبئی میں حملہ آوروں کو سہولیات فرہام کر کے ان کے ذریعے کسی انتہائی مطلوب شخصیت کا سراغ لگانا چاہتا تھا ۔

مزید :

عالمی منظر -