سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کا مطالبہ کر دیا

سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کا مطالبہ کر دیا

ریاض/نیویارک(آئی این پی) سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کا مطالبہ کر دیا ۔اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقبل مندوب عبداللہ المعلمی نے عالمی ادارے کے بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے ملک کو سیکیورٹی کونسل کی مستقل رکنیت دی جائے۔ عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی اپنے حالیہ اجلاس میں ادارے کے ڈھانچے اور کارروائی سے متعلق امور تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب نے مشرق وسطی کے متعدد معاملات کے حل میں عالمی ادارے کی ناکامی کی بنا پر اسے سیکیورٹی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔ادھر سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے سیکیورٹی کونسل کی غیر مستقل رکنیت سے باقاعدہ معذرت سے پہلے کویت کا ریاض کی جگہ رکنیت قبول کرنا خارج از امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے انکار کے بعد اردن کو ادارے کی اہم پالیسی ساز ادارے کی غیر مستقل رکنیت کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے یو این میں غیر مستقل رکنیت قبول نہ کرنے کے فیصلے کی دنیا بالخصوص اسلامی ملکوں میں بہت زیادہ پذیرائی کی جا رہی ہے۔

مزید : عالمی منظر