مسئلہ کشمیر پر مشاورت ،پاکستان کی سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق،یاسین ملک کو آج نئی دہلی آنے کی دعوت

مسئلہ کشمیر پر مشاورت ،پاکستان کی سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق،یاسین ...

  

سرینگر(آن لائن)حکومت پاکستان نے حریت رہنماﺅں سید علی گیلانی میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے دورہ بھارت کے موقع پر نئی دہلی میں مدعو کرلیاہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ مسئلہ کشمیر پر مشاورت کے لئے حریت رہنماﺅں کو ملاقات پاکستان کی جانب سے باضابطہ طور پر ئی دہلی مدعو کیا ہے ۔حریت رہنماﺅں کو نئی دہلی پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے دعوت دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستان نے سید علی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اور یاسین ملک کو فون کر کے باضابطہ طور پر دعوت دی اور کہا کہ سلمان خورشید آپ سے ملاقات اور مسئلہ کشمیر پر مشاورت کے خواہاں ہیں ۔لبریشن فرنٹ ،حریت کانفرنس اور میر واعظ گروپ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حریت رہنماﺅں کی آج اتوار کے روز مشیر خارجہ سے ملاقات بھی ہوگی ۔حریت رہنما آج چھ بجے نئی دہلی پہنچیں گے۔

نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر سلمان بشیرنے کہا کہ49 وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کرنے کے دوران پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر میں وزارت خارجہ مشیر سرتاج عزیز بھارت پر بات چیت کے لئے دباﺅ ڈالیں گے تا کہ حقیقی کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے روکا جاسکے۔

مزید :

عالمی منظر -