بھارت ، 12انگلیوں کیساتھ ایک منٹ میں100سے زائد الفاظ لکھنے والا شخص نوکری سے محروم

بھارت ، 12انگلیوں کیساتھ ایک منٹ میں100سے زائد الفاظ لکھنے والا شخص نوکری سے ...

  

 آگرہ(آئی این پی) بھارت کے قدرتی طورپر12 انگلیاں رکھنے والے شہری نے کمپیوٹر پر ایک منٹ میں 100 سے زیادہ الفاظ لکھنے کی صلاحیت کے باوجود نوکری نہ ملنے پر برطانیہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت کے شہر آگرہ کے 48 سالہ رہائشی وجے سنگھ کی ہاتھوں کے ساتھ ساتھ پاو¿ں کی بھی 12 انگلیاں ہیں، وجے سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ ایک منٹ میں 100 سے زیادہ الفاظ لکھنے کی صلاحیت کے باوجود 50 سے زیادہ جگہوں پر نوکری کے لئے درخواست دے چکا ہے لیکن اس کے باوجود کوئی جواب نہیں ملا، بھارت میں لوگوں کو نوکری کے لئے میری 12 انگلیوں کی صلاحیت نہیں بلکہ خوبصورت لڑکیاں چاہیئں۔بھارت میں توہم پرستی کے باعث اس طرح کے لوگوں کو خوش قسمت تصور کیا جا تا ہے اور وجے سنگھ تو اس حوالے سے زیادہ خوش قسمت ہے کہ وہ اپنی ساری انگلیاں استعمال میں لاسکتا ہیں جو عام طور پر کم لوگ ہی کر پاتے ہیں۔ وجے سنگھ کا کہنا تھا کہ اس صلاحیت کے باوجود بھارت میں نوکری نہ ملنے پر مایوسی ہے۔

 لیکن پر امید ہوں کہ برطانیہ میں نوکری ضرور مل جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -