مظفرنگر فسادات بارے بیان،راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب دیدیا

مظفرنگر فسادات بارے بیان،راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب دیدیا

سرینگر(آن لائن)کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے مظفر نگر فسادات اور پاکستان پر الزام تراشی بارے حالیہ بیان پر بھارتی الیکشن کمیشن کے نوٹ کا جواب داخل کرادیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے تصدیق کی ہے کہ راہول گاندھی کی جانب سے جواب پیش کر دیا گیا ہے اور کمیشن اس کا جائزہ لے رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق راہول گاندھی کیخلاف کمیشن کی طرف سے جائزہ لینے کے بعد ممکنہ طور پر کسی سزا کا حکم جاری ہونے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ راہول گاندھی نے مظفر نگرفسادات کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا اور کہا تھا ۔کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے دس روز قبل مظفر نگر فسادات کا ذکر کرتے ہوئے ایس آئی ایس آئی پر جو بیان دیا تھا اس پر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے راہول گاندھی کی وجہ بتاﺅ نوٹس جاری کر دیا تھا تاہم راہول گاندھی نے نوٹس کا جواب دینے کے لئے وقت مانگا تھا۔پی بی آئی کے مطابق نئی دہلی میں آج الیکشن کمیشن آف انڈیا کے حکام نے اب اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ راہول گاندھی نے اپنا بیان کمیشن کو پیش کر دیا ہے جس کا اب کمیشن جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق راہول گاندھی کو کمیشن کی طرف سے کسی حکم یا پھٹکارا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید : عالمی منظر