جنوبی ایشیاءمیں قیام امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے،یاسین ملک
سرینگر(آن لائن)چیئرمین جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک نے جنوبی ایشیائی خطے میں قیام امن کے لئے مسئلہ کشمیر کے حل کو ناگزیرقرار دیتے ہوئے خبردار کہا ہے کہ اگر عالمی برادری نے کسی تنازع کا حل تلاش نہ کیا گیا تو کشمیر دوسرا افغانستان بن جائیگا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قصبہ کنگن میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ دنیا نے اجتماعی فیصلہ کرکے افغانستان پر فوج کشی کی اور بھر پور سازوسامان سے لیس ہو کر قریب ایک دہائی تک جنگ کی لیکن پوری دنیا اس جنگ میں ناکام ہو چکی ہے اور اب افغانستان سے انخلاءکی راہیں تلاش جاری ہیں اس کے بالکل برعکس دنیا کی فہمائش پر کشمیریوں نے2008 ءسے تشدد عدم تشدد کی جانب سفر کرتے ہوئے بے مثال پرامن جدوجہد کا آغاز کیا تو دنیا نے اس انسانی مسئلے کو حل کرنے میں لیت ولعل کا مظاہرہ شروع کر دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور بھارت کے حکمرانوں کو عالی امن و استحکام کے لئے مسئلہ جموں و کشمیر کے پر امن حل کے لئے مثبت اقدامات اٹھانے ہی پڑیں گے۔