کراچی : ٹارگٹ کلنگ اور پر تشدد واقعات میں 13افراد جان کی بازی ہار گئے

کراچی : ٹارگٹ کلنگ اور پر تشدد واقعات میں 13افراد جان کی بازی ہار گئے
کراچی : ٹارگٹ کلنگ اور پر تشدد واقعات میں 13افراد جان کی بازی ہار گئے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں میں امن کے لئے جہاں پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں لیکن ٹارگٹ کلرز نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں13 افراد کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ ٹاو¿ن میں خیبر چوک کے قریب کلہاڑی کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ سرجانی ٹاو¿ن میں جھاڑیوں سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔ قصبہ موڑ اسلامیہ کالونی میں گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 30 سالہ راز محمد کو موٹر سائیکل پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیاری میں فائر نگ سے پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔

مزید :

قومی -