آزادی کی جدوجہد نماز ،روزے کی طرح فرض ہے، سید علی گیلانی

آزادی کی جدوجہد نماز ،روزے کی طرح فرض ہے، سید علی گیلانی

سرینگر(آن لائن)حریت کانفرنس گیلانی گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے آئندہ ریاستی انتخابات میں بائیکاٹ کا اعلان اور جدوجہد آزادی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنے عزم کو دوہراتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے لئے آزادی کی جدوجہد نماز،رزہ اور حج کی طرح فرض ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کپواڑہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں کسی صورت شرکت نہیں کریں گے ۔علی گیلانی نے کہا کہ آزادی کے لئے جدوجہد ایک عبادت اور ہم پر فرض ہو چکی ہے ۔ہندوستانی خاکوں میں رنگ بھرنے والے کشمیریوں کے خیرہ خواہ نہیں ہو سکتے۔ سید علی گیلانی نے کہاکہ جن لوگوں نے کشمیری عوام کی غلامی کو طول دینے میں رول ادا کیا ہے ،ایسے لوگوں کےساتھ عوام کا جڑے رہنا افسوسناک ہے۔حریت چیئرمین نے کہا کہ آزادی کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا ہے ۔

مزید : عالمی منظر