لٹریسی ایڈ ہیلتھ کیئر پروگرام غیر سیاسی، لسانی اور غیر منافع بخش ٹرسٹ ہے، چودھری اظہر

لٹریسی ایڈ ہیلتھ کیئر پروگرام غیر سیاسی، لسانی اور غیر منافع بخش ٹرسٹ ہے، ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) لٹریسی اینڈ ہیلتھ کئےر پروگرام کے چیئرمین چودہری اظہر، کنٹری مینجر اشرف ندیم اور سہیل چودہری نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لٹریسی ایڈ ہیلتھ کیئر پروگرام ایک غیر سیاسی ، غیر مذہبی، غیر لسانی اور غیر منافع بخش ٹرسٹ ہے۔ پاکستان کے نظر انداز اور غریب طبقہ کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کے لئے انہیں منظم کرنا ہے۔ پرائمری تعلیم ایک ایسی بنیاد ہے جس پر ایک عمارت کھڑی ہوتی ہے۔مضبوط بنیاد ہی مضبوط قوم کو استوار کرتی ہے۔ پرائمری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے پاکستان میں سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار تیزی سے پستی کی جانب جارہا ہے۔والدین سرکاری سکولوں سے زیادہ غیر سرکاری سکولوں پراعتماد کرتے ہوئے اپنے بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول کے لئے پرائیویٹ سکول میں داخل کرواتے ہیں۔لٹریسی پروگرام سکول سے بھاگنے والے بچوں کی فلاح اور سرکاری سکولوںکے وقار کو بحال کرنے اور شرح خارجہ روکنے کے لئے ملک کے تمام سرکاری سکولز ملحقہ ان بچوں کے لئے ایک پراجیکٹ شروع کررہا ہے اس کے تحت پہلے مرحلہ میں ہر سرکاری پرائمری سکول کے ساتھ ایک فری کوچنگ سنٹر بنایا جارہا ہے جہاں پر سکول کے اوقات کے بعد تین گھنٹے ان سرکاری سکولز کے بچوں کو بغیر معاوضہ کوچنگ دی جائے گی اور ےہ پروگرام بطور پائلٹ پراجیکٹ لاہور شہر سے شروع کردیا گیا جو مرحلہ وار پورے پنجاب کے بعد پاکستان بھر میں نافذ کردیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -