عشرہ محرم الحرام کا پہلا قدیمی ومرکزی جلوس زیارت شبیہہ ذوالجناح 5 محرم الحرام کو رضوان گارڈن مناواں سے برآمد ہوگا
لاہور (پ ر) آج قدیمی سالانہ مجلس عزا وجلوس شبیہہ ذوالجناح زیراہتمام پروفیسر علامہ ذوالفقار حیدر چیئرمین عزاداری کونسل پنجاب کی رہائشگاہ العباس ہاﺅس رضوان گارڈن لاہور سے برآمد ہوگی، جس میں ملک کی نامور مذہبی وسیاسی شخصیات شریک ہوں گی۔ مجلس عزا سے پیر سید ہارون علی گیلانی سجادہ نشین دربار میاں میر لاہور، شاہر اہلبیت پروفیسر رضا عباس رضا، پروفیسر ثمر نقوی خطاب کریں گے۔ مجلس عزاءکا آغاز صبح 9بجے ہوگا، اختتام مجلس پر زیارت شبیہہ ذوالنجاح برآمد ہوگی جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوئی ہوئی رہائشگاہ حاجی ناصر حسین چیف ایگزیکٹو رضوان گارڈن پر اختتام پذیر ہوگا۔