ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار اور ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق

ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار اور ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروز والا(نمائندہ پاکستان) لاہور روڈ پر کوٹ نور شاہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل درمیان تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار اور ٹریکٹر ڈرائیور دنوں ہلاک ہوگئے۔ ایک مزدور زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ نظام پور کا رہائشی 40سالہ بشیر احمد موٹرسائیکل پر سوار ہوکر کوٹ نوشاہ جارہا تھا۔ جب وہ موٹر کانٹے تھا تو نہ قپور سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی لوڈ شدہ نے اسے ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار ہلاک جبکہ ٹریکٹر الٹنے سے ڈرا ئیور جاوید نامی بھی ہلاک ہوگیا پولیس فیکٹری ایریا نے واقعہ رپورٹ درج کرلی پولیس نے دنوں نعشوں کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ورثاءکے حوالے کردی۔