فیروز والا:نامعلوم افراد کے ہاتھوں نوجوان لڑکی اور لڑکا قتل

فیروز والا:نامعلوم افراد کے ہاتھوں نوجوان لڑکی اور لڑکا قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروز والا(نمائندہ پاکستان) نامعلوم افراد نے بیدردی سے اجنبی نوجوان اور جواں سالہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد دنوں نعشوں کو راوی کے کنارے پھینک دی۔ فرار ہوگئے مقتولہ کی گردن تن سے جد تھی۔ بتایا گیا ہے کہ قبضة برج اٹاری کے قریب راہگیروں نے زمیندار کے کھیت میں دو نعشیں پڑی ہوئی دیکھی پولیس فیکٹری ایریا کو اطلاع دی ۔ جس پر ڈی ایس پی سرکل فیروز والا احسان الہی کھوکھر اور ایس ایچ او فیکٹری ایریا دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جاتے موقعہ پر پہنچ گئے۔ جنہوں نے دنوں نعشوں کو قبضہ میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والے اجنبی نوجوان کی عمر22سال جس نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی۔ جبکہ لڑکی نے پھول دار شلوار قمیض پہنی تھی۔ دنوں نعشوں کی شناخت نہ ہوسکی۔ پولیس کا خیال ہے کہ قتل ہونے والے شہری علاقہ کے معلوم ہوتے ہیں۔ ملزمان مقتولہ کی گردن چھریوں سے تن سے جدا کردی اور مقتولہ کی شہہ رگ کاٹ دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دی۔