امریکہ میں 24نمازی نوکری سے برطرف

امریکہ میں 24نمازی نوکری سے برطرف
امریکہ میں 24نمازی نوکری سے برطرف

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں بین الاقوامی کورئیر کمپنی نے ڈیوٹی کے دوران باجماعت نماز ادا کرنے پر 24 مسلمان ملازمین کو برطرف کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کنٹیکی کے شہر ہیبرون میں بین الاقوامی کوریئر کمپنی ”ڈی ایچ ایل“ میں کام کے دوران وقفوں میں باجماعت نماز کی اجازت دی جاتی تھی تاہم بعد میں کوئی بھی وجہ بتائے بغیر اسے ختم کردیا گیا اور اس کا اطلاق وقفے پر بھی کردیا گیا تاہم جب ادارے کے مسلمان ملازمین نے وقفے کے دوران باجماعت نماز ادا کی تو ان کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔امریکہ میں مسلمانوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی ”تنظیم کونسل آن امریکن اسلامی ریلیشن“ نے اسے امریکی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ باجماعت نماز کی ادائیگی مسلمانوں کا بنیادی حق ہے جو امریکی آئین نے انہیں دیا ہے اس لئے کورئیر کمپنی کی جانب سے ان کی برطرفی غیر قانونی ہے جس کی شکایت امریکہ میں ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے سرکاری ادارے میں بھی کردی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -