وزیراعظم کل قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے مطالبے پر پالیسی بیان دینگے
اسلام آباد (اے این این) نواز حکومت نے ایک اور سڑک اجلاس سے بچنے کیلئے حکمت عملی وضع کر لی، وزیراعظم میاں نواز شریف (کل) پیر کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے مطالبے پر خود پالیسی بیان دیں گے۔ متحدہ اپوزیشن نے سینٹ کا پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے سڑک پر منعقدہ اجلاس تو ختم کر دیا ہے تاہم قومی اسمبلی میں بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی عدم آمد کی صورت میں پیر کی شام کو سڑک پر شامیانہ لگا کر اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، ق لیگ، عوامی مسلم لیگ، اے این پی سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتیں شرکت کریں گی تاہم ایم کیو ایم الگ رہے گی
وزےر ا عظم