دہشتگردی کےخلاف جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالے شہید قوم کے محسن ہیں،وزیراعلیٰ

دہشتگردی کےخلاف جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالے شہید قوم کے محسن ہیں،وزیراعلیٰ

  

                    لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی حفاظت اور پاکستان کی بقاءکے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید قوم کے محسن ہیں۔ یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے آج کے اخبارات میں ان شہادتوں کے حوالے سے ایک مذہبی سیاسی جماعت کے رہنما کا بیان پڑھ کر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ محمد شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستانی قوم نے 50ہزار سے زیادہ افراد کی قربانی دی ہے جن میں معصوم شہری‘ بچے‘ بزرگ‘ نوجوان ‘ فوج اور پولیس کے افسر اور جوان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی رہنما کی طرف سے اس طرح کا بیان عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

مزید :

صفحہ اول -