کویتی وزیراعظم 2 روزہ دورہ پرآج اسلام آباد پہنچیں گے

کویتی وزیراعظم 2 روزہ دورہ پرآج اسلام آباد پہنچیں گے

                     اسلام آباد (آئی این پی )کویت کے وزیراعظم شیخ جابر ال مبارک الحماد ال صباء50 رکنی وفد کے ہمراہ تبدیل شدہ پروگرام کے تحت 4 کی بجائے 2 روزہ دورہ پر (آج) اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ وزیر اعظم نوا ز شریف نے پاک کویت سفارتی تعلقات کے 50 سال پورے ہونے پر کویتی وزیر اعظم کو دورے کی دعوت دی تھی۔ کویتی وزیر اعظم کے اس دورے کے دو ران پاک کویت تعلقات بالخصوص دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پرخصوصی بات چیت ہو گی ۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ‘ پٹرولیم ‘ سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ پروٹیکشن آف انوسٹمنٹ اور ویزا شرائط میں نرمی کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ پاک کویت کے ڈپلومیٹک آفیشل اور سرکاری وفود کے تبادلے کے لئے ویزا کی شرائط کو ختم کر دیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے وفد بغیر ویزا کے آسانی کے ساتھ ایک دوسرے ممالک میں آ سکیں گے۔ کویتی وزیر اعظم کے ہمراہ کویت فنڈ او رکویت انوسٹمنٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مختلف معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ کویتی وزیر عظم اپنے اس دورہ کے دوران صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقاتیں کرینگے۔ صدر مملکت کویتی وزیر اعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے

کویتی وزیراعظم

مزید : صفحہ اول