علامہ محمد اقبال کا136واں یوم ولادت جوش و جذبے سے منایا گیا

علامہ محمد اقبال کا136واں یوم ولادت جوش و جذبے سے منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                    لاہور/اسلام آباد/سیالکوٹ/مظفر آباد(اے این این)مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کا136واں یوم ولادت آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا گیا،مزار اقبال پر حفاظتی دستے کی تبدیلی کی پر وقار تقریب،ملک کے استحکام اور خوشحالی کے لئے دعائیں،عام تعطیل کے باعث دن بھر مزار اقبال پر شہریوں کا بھی تانتا بندھا رہا،مختلف علاقوں میں سیمینارز کا نعقاد کر کے شاعر مشرق کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ہفتہ کو مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کا 136یوم پیدائش ملی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایاگیا۔ اس موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی،پاکستان نیوی پنجاب کے سٹیشن کمانڈر اکبر نقی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب کے دوران نیوی کے چاک و چوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزیر رانا مشہود احمد اور دیگر اہم شخصیات نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے جبکہ ملک میں عام تعطیل کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد بھی مزار اقبال پر پہنچی۔
ےوم اقبال

مزید :

صفحہ اول -