انسداد ڈینگی ریغولیشن پر سختی سے عملدر آمد کروانے کیلئے قانون میں ترمیم کی جائے

انسداد ڈینگی ریغولیشن پر سختی سے عملدر آمد کروانے کیلئے قانون میں ترمیم کی ...

  

       لاہور (پ ر) زیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے - انسداد ڈینگی مہم میں منتخب نمائندوں ، متعلقہ ادارے اور معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ کاوشوں سے ہی ڈینگی کو شکست دی جا سکتی ہے - وزیر اعلی نے انسداد ڈینگی ریگولیشن کی خلاف ورزی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کے لئے قانون میں ترمیم کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی ریگولیشن پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے-ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں متعلقہ عمارت کو سیل کر کے مالک کو گرفتار کیا جائے- انسداد ڈینگی مہم کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے ہمارے سروں کے تاج ہیں اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی - وہ یہاں انسداد ڈینگی کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے- صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ خان، خلیل طاہر سندھو،رانا مشہود وائس چیئرمین ایل ڈی اے خواجہ احمد حسان ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، ترقیاتی اداروں کے سربراہان اور ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی - وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے بروقت اقدامات ، منتخب نمائندوں، سرکاری اداروں اور عوام کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت ڈینگی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے - انہوںنے کہا کہ اس برس اگرچہ انسداد ڈینگی کے لئے وضع کردہ نظام پر عملدرآمد کے حوالے سے کچھ کوتاہی ہوئی ہے تا ہم اس میں اصلاح کی گئی ہے اور مربوط انداز میں انسداد ڈینگی مہم کو آگے بڑھایا گیا ہے جس کی بدولت ڈینگی کے مریضوں میں کمی واقع ہو رہی ہے - وزیر اعلی نے صوبے بھر کے جنرل پریکٹیشنرز سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی کے مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں بھجوائیں کیونکہ ان ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے بہترین طبی سہولیات دستیاب ہیں - یہاں تربیت یافتہ ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرا میڈیکل سٹاف موجود ہے- اس لئے جنرل پریکٹیشنرز کے پاس اگر ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں تو وہ انہیں فوری طور پر سرکاری ہسپتالوں میں بھجوائیں- وزیر اعلی نے اس ضمن میں جنرل پریکٹیشنرز کے پاس زیر علاج ڈینگی مریضوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی-وزیر اعلی نے کہا کہ منتخب نمائندے ، سیکرٹری صاحبان اور متعلقہ ادارے عوام کے تعاون سے انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات جاری رکھیںاور ڈینگی کی روک تھام کے انتظامات کی فیلڈ میں جا کر نگرانی کریں-خلق خدا کی خدمت سے بڑھ کر کوئی اور خدمت نہیں ہو سکتی - منتخب نمائندے اور سرکاری افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنا لیں -انہوںنے کہا کہ ڈینگی کی طرح پولیو کے خاتمے کی مہم بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے اس مہم میں بھی منتخب نمائندے اپنا بھرپور کردار ادا کریںکیونکہ قوم کے نو نہالوں کو پولیو کی بیماری سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے-وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ شالا مارٹا¶ن کے ماڈل پر دیگر ٹا¶نز میں بھی رضا کارفورس کو متحرک کیا جائے - گھروں ، سرکاری اداروں ، عمارتوں ، بس اڈوں ، ریلوے اسٹیشنوں، امام بارگاہوں اور دیگر پبلک مقامات پر سپرے اور فوگنگ کا عمل جاری رکھا جائے- اراکین اسمبلی عوام کے نمائندے ہیں اس لئے ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ گھروں میں فوگنگ کے عمل میں ذاتی دلچسپی لیں-وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو زیادہ سے زیادہے انڈرائیڈ فون خریدنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس فون کے ذریعے فیلڈ میں موجود عملے کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے - ہسپتالوں کے ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جائے- انہوںنے کہا کہ کھلے مقامات اور سبزی منڈیوں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے اور ڈینگی کی روک تھام کے لئے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں- وزیر اعلی نے کمشنر لاہور ڈویژن اور لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ ریلوے کالونی مغلپورہ میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے ریلوے حکام سے قریبی رابطہ رکھیں اور اس ضمن میں پنجاب حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے- متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور کمشنرلاہور ڈویژن نے ڈینگی کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات جبکہ سیکرٹری صحت نے ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے مریضوں کے علاج معالجے اور طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی جانب سے یہاں انسداد ڈینگی مہم میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر شالا مار ٹا¶ن سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی اور ٹا¶ن کے افسروں اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب منعقد کی گئی - وزیر اعلی نے ماڈل ٹا¶ن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران علاقے کے ایم این اے پرویز ملک، شائستہ پرویز ملک، ایم پی اے چوہدری شہباز، باواختر اور ٹا¶ن کے عملے میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور ان کی انسداد ڈینگی مہم انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں اور سرکاری اہلکاروں نے شالا مار ٹا¶ن میں ڈینگی کے خاتمے کے لئے بہترین کام کیا ہے-عوامی خدمت کرنے والے منتخب نمائندے اور سرکاری اہلکار ہمارے سر کا تاج ہیںجن کی بھرپور حوصلہ افزائی مستقبل میں بھی جاری رکھی جائے گی-وزیر اعلی نے علاقے کے ایم این اے اور ایم پی ایز کو دو،دوکروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندے اس فنڈز سے علاقے میں مزید ترقیاتی کام کرائیں کیونکہ انسداد ڈینگی مہم میں شب و روز کر کے انہوں نے ایک مثال قائم کی ہے جس پر میں شالا مار ٹا¶ن کے منتخب نمائندوں اور عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں-عوامی اہمیت کے اس کام میں شالامارٹا¶ن نے جس دلجمعی اور خدمت خلق کے جذبے سے کام کیا وہ دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال ہے - انہوںنے کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ ہوتو مشکل ، مشکل نہیں رہتی اور پہاڑ جیسے مسائل بھی حل ہو جاتے ہیں -انہوںنے کہا کہ رضا کارفورس کو متحرک نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کا احتساب ہو گا تا ہم دیگر صوبوں کے مقابلے میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے پنجاب کی کارکردگی اچھی رہی ہے ، تھائی لینڈ، سری لنکا، ملائیشیا اور انڈونیشیا سے موازنہ کیا جائے تو انسداد ڈینگی کے حوالے سے پنجاب میں شرح اموات ڈبلیو ایچ او کے مقررہ کردہ انڈکس سے نیچے ہے تا ہم ایک بھی انسانی جان کا ضائع ہونا انتہائی افسوسناک امر ہے -اس موقع پر ایم این اے پرویز ملک نے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی قیادت اور رہنمائی میں انسداد ڈینگی مہم کو آگے بڑھایا ہے-شالا مار ٹا¶ن میں ٹیم ورک کے ساتھ کام کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے -وزیر اعلی شہباز شریف نے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں - وزیر اعلی کی قیادت کے بغیر اس کام کو آگے بڑھانا ممکن نہ تھا- قیادت ہمیں آئندہ بھی جو اہداف دے گی اسے ضرورحاصل کریں گے اور اپنے کام کو بہتر سے بہتر بنائیں گے-وزیر اعلی نے حوصلہ افزائی کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں -

مزید :

صفحہ اول -