کراچی ٹارگٹ کلنگ جاری فائرنگ کے دو واقعات میں بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق

کراچی ٹارگٹ کلنگ جاری فائرنگ کے دو واقعات میں بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

              کراچی (آئی این پی) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا ‘ فائرنگ کے واقعات میں بچے سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے ‘پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران مفرور ملزمان سمیت 34افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ پولیس حکام کے مطابق سپرہائی ایوب گوٹھ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔ جسے گولیاں مار کرقتل کیا گیا ہے۔ قصبہ کالونی میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کی نیند سلادیا۔ بھینس کالونی میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ گلشن کے علا قہ مےں ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ لیاری میں ملزمان کی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے اولڈ ٹرک اڈہ ،نیازی چوک، کلری میں کاروائی کرتے ہوئے ایس ایم جیز سمیت مختلف قسم کے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی۔ساوتھ زون پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے چونتیس ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان میں 9مفرور ملزمان بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ منشیات ،لوٹے گئے موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔
افراد جاں بحق

مزید :

صفحہ اول -