سٹی ریلوے اسٹیشن گوجرانوالہ پاکستان کا تاریخی ورثہ ہے،سعد رفیق
گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) سٹی ریلوے اسٹیشن پاکستان کا تاریخی ورثہ ہے اس کو محفوظ بنا کر یہاں پر شہریوں کو خوبصورت پکنک پوائنٹ مہیا کر کے ماڈل بنائیں گے اندرون شہر سے گزرنے والی ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف میں ملحقہ زمین کو پھولدار پودوں سے مزین کر کے ماحول کو انسان دوست بنائیں گے۔ریلوے ز مینوں پر ناجائز قابضین فوری طور پر خالی کر دیںوگرنہ ایسے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ رات سٹی ریلوے اسٹیشن کی 200 سو سالہ پرانی عمارت کے اچانک دورے کے دوران وہاں پر میڈیا اور شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ممبر صوبائی اسمبلی توفیق احمد بٹ ، ڈی سی او گوجرانوالہ عظمت محمود ، اے ڈی سی صالحہ سعید ریلوے کے ڈویثرنل اعلیٰ حکام اور مسلم لیگی راہنما چاند بٹ بھی موجود تھے وفاقی وزیرریلوے نے اس تفریحی پوائنٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے مقامی ایم پی اے توفیق احمد بٹ ،ڈی سی او عظمت محمود اور اے ڈی سی صالحہ سعید پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جن کو ٹاسک سونپا گیا کہ وہ اس سلسلہ میں انتظامیہ اور ریلوے حکام سے مل کر تجاویز مرتب کریں اور اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں ۔
سعد رفیق