ہوم ورک کر کے مذاکرات کی راہ ہموار کرنی چاہئے ،عسکری ماہرین
لاہور( انوسٹی گیشن سیل)پر امن حل مذاکرات ہیں لیکن مسئلہ خطر ناک اور پیچیدہ ہو گیا ہے نئے سرے سے ہوم ورک کر کے بات چیت کی راہ ہموار کرنی ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار ملک کے عسکری ماہرین نے روز نامہ پاکستان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ہے۔آئی جی (ر) الطاف قمر نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات کی کوشش کو جاری ر کھنی چاہیے اور دوبارہ ہوم ورک کر کے مذاکرات کی راہ ہموار کرنی چاہیے۔معاملات پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہو گئے ہیںلیکن پر امن طریقے سے بات چیت کا راستہ نکالا جا سکتا ہے ا س حوالے سے نواز شریف کی پالیسی درست ہے۔ہر طالبان راہنما کا اپنا حلقہ ہوتا ہے فضل اللہ کے بھی اپنے لوگ ہوں گے جن کو ڈال کر حل نکالا جا سکتا ہے۔جنرل (ر) جمشید ایاز نے کہا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہوتیں حکومت پر امن راستہ اختیار کرے امریکہ نے مذاکراتی عمل سبوتاژ کر کے پاکستان سے زیادتی کی ہے۔
عسکری ماہرین