گورنرچودھری سرورکی مزار اقبال پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی

گورنرچودھری سرورکی مزار اقبال پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


            لاہور( سپیشل رپورٹر) علامہ اقبال ؒکے یوم ولادت کے موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی - انہو ںنے مسلمانان ہند کے لےے علیحدہ مملکت کا تصور پیش کرنے والے اس عظیم فلاسفر کی روح کے ایصال ثواب کے لےے فاتحہ خوانی کی - اس موقع پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ آ ج پاکستان مشکل ترین حالات سے گذر رہا ہے اور علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرہی ہم وطن عزیزکو عظیم سے عظیم تر بنا سکتے ہیں - انہو ںنے کہا کہ آج ہمیں ملک کو مسائل سے نکالنے کا عہد کرنا ہوگا اور علامہ اقبال کا ہمہ گیریت پر مبنی پیغام بھی یہی ہے کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا - ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان کی صورت حال کوبرقرار رکھنے کے لےے ہرممکن کوشش کی جائے گی ۔

مزید :

صفحہ آخر -