حکومت نیک نیتی سے امن کوششےں تیز کرے، قانونی ماہرین

حکومت نیک نیتی سے امن کوششےں تیز کرے، قانونی ماہرین

             لاہور( انوسٹی گیشن سیل)ملک کے قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ آپریشن پاکستان کے لئے درست نہیں طالبان گروپوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ملک کو مستحکم اور محفوظ بنانا چاہیے حکومت افہام و تفہیم کا راستہ اپنائے۔سابق وائس چئرمین پنجاب بار کونسل اسلم سندھو نے کہا کہ تخریب کاری پاکستان کے مفاد میں نہیں ۔حکومت نیک نیتی سے امن کوششوں کو تیز کرے ۔اسلام امن پسند مذہب ہے اس لئے حکومت کو افہام وتفہیم کی پالیسی اپنانی چاہیے۔ گفت و شنید سے معاملات حل کرنے چاہیں۔سابق وائس چئر مین پاکستان بار کونسل عزیز اکبر بیگ نے کہا کہ آپریشن بالکل بھی ملکی مفاد میں نہیں ہے حکومت کو گفت و شنید کا راستہ اپنانا ہو گاطالبان گروپوں کی نشاندہی کر کے امن عمل اگے بڑھانا چاہیے۔

 قانونی ماہرین

مزید : صفحہ آخر