کسی کو خود ساختہ نظریات ٹھونسنے کی اجازت نہیں دیں گے، زرداری کاعلامہ محمد اقبال کی سالگرہ کے موقع پر پیغام

کسی کو خود ساختہ نظریات ٹھونسنے کی اجازت نہیں دیں گے، زرداری کاعلامہ محمد ...

                    اسلام آباد ( آئی این پی ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کسی کومذہب کے نام پر اپنے خودساختہ نظریات ٹھونسنے کی اجازت نہیں دیں گے،م اپنے وطن پاکستان کی حفاظت کریں گے جسے انتہاپسندوں کی جانب سے خطرات لاحق ہیں،جب کچھ گمراہ لوگ اس بات پر اسلحہ اٹھا لیتے ہیں کہ دوسرے لوگ ان کی بات سے اتفاق نہیں کرتے تو یہ اسلام کی خدمت نہیں بلکہ اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے،ہم کبھی بھی انہیں اسلام کے تصور کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ علامہ محمد اقبال کی 136ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال کو ہمیشہ ایک دانشور، شاعر اور فلسفی کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا اور ہمارے مذہب کے پیغام کو درست طریقے سے سمجھا اور بیان کیا۔

زردزری

مزید : صفحہ آخر