وزیراعلی نے گوجرانوالہ میں امام بارگاہوں پر فائرنگ کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دےدیا
لاہور ( خبرنگار ) صوبائی وزیرماحولیات کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی نے گوجرانوالہ میں امام بارگاہوں پر فائرنگ اور قیمتی جانوں کے ضیاع کے اندوہناک واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ اس کے ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے گی۔ وزیراعلی‘ صوبائی کابینہ اور تمام اراکین پارلیمنٹ نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سب اہل تشیع بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وہ گزشتہ روز کمشنر آفس گوجرانوالہ میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔صوبائی امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر حیدر علی مرزا، کمشنر شمائل احمد خواجہ‘ آر پی او سعد اختر بھروانہ‘ اے ڈی سی صالحہ سعید‘ ایڈیشنل کمشنر خالد نذیر‘ اراکین صوبائی اسمبلی چودھری محمد اقبال‘ عمران خالد بٹ‘ توفیق بٹ‘ اشرف انصاری اور نواز چوہان صوبائی وزیر کے ہمراہ اجلاس میں موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید فعال اور متحرک کردیاگیاہے اور وزیراعلی کے احکامات کی روشنی میں صوبہ بھر میںمساجد اور امام بارگاہوں اور غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
انکوائری