فکر اقبال کو پی ایچ ڈی تک عام کرنے مےں اوپن یونیورسٹی سب سے بڑا تعلیمی ادارہ بن گےا، ڈاکٹر نذیر سانگی

فکر اقبال کو پی ایچ ڈی تک عام کرنے مےں اوپن یونیورسٹی سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ...

  

                        لاہور(اے پی پی ) فکر اقبال کو وڈیو کانفرنسنگ ¾ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے نصابات کے ذریعہ منظم طریقے سے عام کرنے مےں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ بن گےا۔ اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر احمد سانگی نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 136وےں ےوم ولادت کے حوالے سے رےجنل کےمپس لاہور مےں منعقدہ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بقاءکا دارو مدار قائد اعظم ؒ اور علامہ اقبال ؒ کے نظریات کو سمجھنے اور اس کے نفاذ میں ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت یونیورسٹی 1.3 ملین طلباءو طالبات کو معیاری تعلیم اپنے گھروں تک پہنچا رہی ہے اور تقریباً 1200 ایسے تعلیمی کورسز شروع کئے ہیں جن سے تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباءپیشہ وارانہ مہارتیں بھی حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے نادار بچوں کیلئے قائم سٹوڈنٹ سپورٹ فنڈ کی مد میں 10 کروڑ روپے سالانہ مختص کئے گئے ہےں۔ انہوںنے کہا کہ آج پاکستان اور امت مسلمہ جن مصائب کا شکار ہے ان سے نکلنے کیلئے اقبال کے شاہینوں کو ایک بار پھر میدان عمل میں نکلنے کی ضرورت ہے۔ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے نوجوان اقبا ل کے افکار کے فروغ کے حوالے سے معاشرے کو جدےد تقاضو ں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرےں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ملک و قوم کی تعمےر و ترقی کے لئے خصوصی اہمےت رکھتے ہےں اقبال بھی نوجوانوں کو اپنے افکار و اشعار کے ذرےعے معاشرتی ترقی کے فروغ کے لئے کوشاں رہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -