دپیکاپڈوکون ”پٹھانوں“ میں پھنس گئی

دپیکاپڈوکون ”پٹھانوں“ میں پھنس گئی
دپیکاپڈوکون ”پٹھانوں“ میں پھنس گئی

  


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دیپیکا پڈوکون دو خانز کے درمیان پھنس گئیں۔ ان کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ وہ دوستی بچائیں یا پھر نئی فلم میں جوڑی بنائیں۔چنائے ایکسپریس میں ایک ساتھ سفر کرنے والی جوڑی کنگ خان اور دیپیکا پڈوکون کی دوستی اب خطرے میں پڑسکتی ہے۔ کیونکہ خبر گرم ہے کہ دیپیکا کو بالی ووڈ کی نئی فلم میں سلمان خان کے مقابل کاسٹ کیا جارہا ہے۔ دیپیکا پڈوکون کا سلمان خان کے ساتھ آنا شاید ان کی کنگ خان کے ساتھ دوستی کو متاثر کرسکتا ہے۔ سلمان خان اور کنگ خان کے درمیان کئی عرصے سے مخاصمت چل رہی ہے۔ انڈسٹری کے کئی لوگوں نے ان کی لڑائی ختم کروانے کی کوششیں کی لیکن اب تک کوئی کامیاب نہ ہوسکا۔ اب اپیکا پڈوکون اپنی دوستی بچاتی ہیں یا جوڑی بناتی ہیں یہ تو آنےوالا وقت ہی بتائےگا۔

مزید : تفریح