متیرا نے بھارت میں ویناملک کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

متیرا نے بھارت میں ویناملک کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی
متیرا نے بھارت میں ویناملک کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) گلیمر ورلڈ میں جگہ بنانے کے لئے کچھ لوگ اداکاری کا سہارا لیتے ہیں تو کچھ ادائوں کا‘ پاکستانی ٹی وی چینل پر وی جے کے طور پر انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں قدم رکھنے والی متھیرا نے بھی اداکاری کی بجائے ادائوں کا زیادہ سہاار لیا شاید یہی وجہ تھی کہ انہیں شہرت تو ملی راتوں رات مگر یہ شہرت کچھ زیادہ اچھی نظروں سے نہیں دیکھی گئی۔ متھیرا ماڈلنگ کی دنیا سے ٹی وی پر آئی تھیں لیکن اب وہ ٹی وی کی چھوٹی سکرین سے نکل کر بالی ووڈ فلموں کی بڑی بڑی سکرینز تک لمبی اڑان بھر رہی ہیں۔ انہیں فلم مکیرسنیل بوہرہ نے اپنی فلم ”اکی تے وکی تے نکی“ میں کام کرنے کے لئے ممبئی بلا لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متھیرا پہلے بھی ایک بھارتی پنجابی فلم ”ینگ ملنگ“ میں آئٹم نمبر ”لک چک کرنٹ“ کر چکی ہیں۔ اس گانے کو دیکھ کر شاید سکینڈل کوئن وینا ملک بھی اپنے لئے خطرہ کی گھنٹی بجتی محسوس کریں۔ متھیرا کی بالی ووڈ میں ڈبیو فلم ”اکی تے وکی تے نکی“ کو ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ وپن شرما‘ فلم کی شوٹنگ شروع ہوئے ابھی کچھ زیادہ دن نہیں ہوئے لیکن سنیل بوہرہ متھیرا کے ٹیلنٹ کے گن گاتے نظر آتے ہیں۔ سنیل کاکہنا ہے کہ متھیرا میں بہت صلاحیت ہے۔ دبئی میں رہنے والے میرے ایک دوست نے متھیرا کی کچھ پکچرز مجھے بھیجیں جو بہت زبردست تھیں۔ انہیں تصویروں کو دیکھ کر وپن شرما نے آڈیشن کے لئے متھیرا کو بلایا۔ آڈیشن میں متھیرا کی پرفارمنس اتنی دھماکے دار تھی کہ جس نے بھی دیکھا داد دیئے بغیر نہ رہ سکا۔ کچھ عرصہ پہلے ریلیز ہونے والی پاکستان فلم ”میں ہوں شاہدآفریدی“ میں کئے گئے آئٹم نمبر ”بس تیری ہی کمی“ سے بھی متھیرا کے خوب چرچے رہے لیکن خود متھیرا کو بھی اب اپنے نئے بالی ووڈ پروجیکٹ کا بے صبری سے انتظار ہے اس حوالے سے وہ خاصی پرجوش دکھائی دیتی ہیں۔

مزید : تفریح