جادو گر سپنر سعید اجمل کی نظریں بہترین بولر بننے پر لگ گئیں

جادو گر سپنر سعید اجمل کی نظریں بہترین بولر بننے پر لگ گئیں
جادو گر سپنر سعید اجمل کی نظریں بہترین بولر بننے پر لگ گئیں

  


شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا آخری ون ڈے سعید اجمل کے لئے خاص بن گیا۔ جادو گر سپنر کی نظریں سال کے بہترین بولر بننے پر لگ گئیں۔ پاکستان کے سٹار آف سپنر کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری سیریز کے چار میچوں میں سعید اجمل نے مجموعی طور پرآٹھ شکار کئے ہیں۔ اسی سیریز میں سعید اجمل ٹیم کا سہارا بننے کے ساتھ ساتھ ون ڈے کیرئیر میں اپنی وکٹوں کو ایک سو پچاس تک پہنچانے میں بھی کامیاب ہوئے۔ جادو گر سپنر 23میچوں میں 45بیٹسمین کی اننگز کا خاتمہ کر چکے ہیں۔ سال کے بہترین بولر کا اعزاز اس وقت بھارت کے رویندرا جدیجا کے پاس ہے۔ انہوں نے اٹھائیس میچوں میں چھیالیس شکار کئے۔

مزید : کھیل