فلپائن میں ’ہیان‘ تباہی کے نشان چھوڑگیا،10ہزار افراد کی ہلاکت کی اطلاعات

فلپائن میں ’ہیان‘ تباہی کے نشان چھوڑگیا،10ہزار افراد کی ہلاکت کی اطلاعات
فلپائن میں ’ہیان‘ تباہی کے نشان چھوڑگیا،10ہزار افراد کی ہلاکت کی اطلاعات

  

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن میں سمندری طوفان” ہیان“ نے تاریخی تباہی مچا ئی ہے اور اب تک صرف ایک صوبے میں 10ہزار افراد کی ہلاکت اور 40لاکھ افراد کے بے گھر ہونے کی متضاداطلاعات ہیں ، طوفان کے باعث ہنستی بستی بستیاں کھنڈرات بن گئیں۔ حکام کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ دنیا کے طاقتور ترین طوفان نے ہر شے کو تلپٹ کردیا، طوفان جب فلپائن سے ٹکرایا  تو ہوا کی شدت تھی 171کلومیٹر فی گھنٹہ جو 315 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جاپہنچی تھی۔حکام کے مطابق فلپائن کا صوبہ لیاتی اجڑ گیا ہے۔ ریڈ کراس فلپائن کے مطابق ہیان طوفان تقریبا ً1200 جانوں کو نگل گیا ہے۔حکام کے مطابق صرف ایک صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 10ہزار ہوگئی ہے ۔طوفان سے متاثرہ 40لاکھ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے سرکار، فوج اور اقوام متحدہ کے ادارے ان تھک کوششیں کررہے ہیں۔پوپ فرانسس نے ٹوئیٹر پر دنیا بھر کے لوگوں کو فلپائنی متاثرین کے لیے دعا کرنے کا پیغام دیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -