’لیاری سے گرفتارہونیوالامبینہ کلرانٹرنیشنل سمگلرنکلا‘

’لیاری سے گرفتارہونیوالامبینہ کلرانٹرنیشنل سمگلرنکلا‘
’لیاری سے گرفتارہونیوالامبینہ کلرانٹرنیشنل سمگلرنکلا‘

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار کالعدم تنظیم کا عبیداللہ ہیروئین کا بین الاقوامی سمگلر نکلا، ملزم عبیداللہ کو چند روز قبل لیاری سے گرفتار کیا گیا تھا۔کراچی کے علاقے لیاری سے چند روز قبل گرفتار کئے جانے والے کالعدم تنظیم کے کارندے عبیداللہ سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم عبیداللہ نے 21 ہزار 1 سو 45 کلو گرام ہیروئین ملایئشیا، بیلجیم اور افریقہ میں سمگل کی۔ دنیانیوز کے مطابق ملزم سیمنٹ، بیڈشیٹ، لیڈیز پرس کے کنٹینرز میں سمگلنگ کرتا تھا اور ہیروئین کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں مالیت کھربوں روپے ہے۔ ملزم گرفتاری سے قبل عدالت سے مفرور بھی تھاجبکہ اُس نے عباس ٹاو¿ن دھماکے میں بارود کے لیے اڑھائی لاکھ روپے کی رقم ادا کی۔ ملزم دہشتگرد کارروائیوں میں بارود، اسلحہ اور مالی تعاون فراہم کرتا تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -