گلے پر ڈور پھرنے سے لاہور میں دوسالہ بچی جاں بحق، بھائی زخمی ، تین پتنگ باز گرفتار،وزیراعلیٰ کانوٹس

گلے پر ڈور پھرنے سے لاہور میں دوسالہ بچی جاں بحق، بھائی زخمی ، تین پتنگ باز ...

تھانہ سبزہ زار کے تین سب انسپکٹرمعطل ، ایس ایچ او شریف سندھو کیخلاف انکوائری کا حکم

گلے پر ڈور پھرنے سے لاہور میں دوسالہ بچی جاں بحق، بھائی زخمی ، تین پتنگ باز گرفتار،وزیراعلیٰ کانوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سکیم موڑ کے علاقے میں گلے پر ڈورپھرنے سے دوسالہ بچی جاں بحق اور اُس کا تین سالہ بھائی زخمی ہوگیاہے جبکہ پولیس نے پتنگ بازی کے الزام میں تین مبینہ پتنگ بازوں کو حراست میں لے لیا، وزیراعلیٰ نے معصوم بچی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔ ذرائع کے مطابق سبزہ زاور اقبال ٹاﺅن کے سنگم پر واقع سکیم موڑ کے علاقے میں قاتل ڈور نے دوسالہ بچی کی گردن کو بری طرح متاثرکردیا جسے فوری طورپرپرائیویٹ گاڑی میں ہی سوشل سیکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ منتقل کیاگیاجہاں وہ دم توڑ گئی ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچی کا تین سالہ بھائی بھی زخمی ہے جس کی گردن کا آپریشن کیاگیاہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق بچی کی گردن دھڑسے جداہونے کی وجہ سے موقع پرہی دم توڑ گئی تھی ۔ معصوم جان کے ضیاع کے بعد پولیس بھی حرکت میں آئی اور تین افراد کو حراست میں لے لیاگیاہے جن کے بارے میں بتایاگیاہے کہ وہ پتنگ باز ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بچی کی موت کا نوٹس لیتے ہوئے دلی دکھ کا اظہارکیاہے اور فوری تحقیقات کا حکم دیدیاہے ۔ وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ تحقیقات کے بعد ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔بعدازاں نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی راناجواد نے تھانہ سبزہ زار کے تین سب انسپکٹر معطل کرکے ایس ایچ او شریف سندھو کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا۔ اُنہوں نے شہریوں سے اپیل کی پتنگ بازی نہ کریں ۔