سندھ کی کابینہ اور سپیکرصوبائی اسمبلی کی تبدیلی کافیصلہ

سندھ کی کابینہ اور سپیکرصوبائی اسمبلی کی تبدیلی کافیصلہ
سندھ کی کابینہ اور سپیکرصوبائی اسمبلی کی تبدیلی کافیصلہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ نے عاشورہ کے بعد کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو صوبائی وزیر بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے جبکہ صوبائی وزیرقانون سکندرمیندرو کا سندھ اسمبلی کے سپیکرکے لیے انتخاب کیا گیا ہے۔ دنیانیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو کو بھی اہم عہدہ ملنے کا قوی امکان ہے۔ سندھ کابینہ میں کی جانے والی تمام تبدیلیاں بلدیاتی انتخابات سے پہلے مکمل کرلی جائیں گی۔

مزید :

کراچی -