کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی چھاپہ مارکارروائیاں ، بھتہ خوروں سمیت 25مشتبہ افرادگرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی چھاپہ مارکارروائیاں ، بھتہ خوروں سمیت ...
کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی چھاپہ مارکارروائیاں ، بھتہ خوروں سمیت 25مشتبہ افرادگرفتار، اسلحہ برآمد

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اداروں نے بھتہ خوروں اور کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 25مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران 18ملزمان کو گرفتار کرکے مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کرلیے گئے ہیں ۔ یہ چھاپہ مارکارروائیاں گلشن بونیر ، قائد آباد، ماڈل کالونی ، چنیسر گوٹھ ، کھارادر، بھینس کالونی ناتھاخان ، ملت ٹاﺅن ، شاہنواز کالونی ، ٹول پلازہ، کارڈیوہسپتال چورنگی اور اطراف میں کی گئیں ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سائٹ کے علاقے ضیاءکالونی میں بھی رینجرز نے ٹارگٹ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے تین کارندوں اور دوبھتہ خوروں سمیت سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیااور مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔ آپریشن کے دوران مختلف قسم کے 27ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں ۔

مزید : کراچی