سنٹرل جیل پشاور کی سیکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات جاری

سنٹرل جیل پشاور کی سیکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات جاری
سنٹرل جیل پشاور کی سیکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات جاری

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سنٹرل جیل پشاور کی سیکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی سیکیورٹی پر سپیشل کمانڈوزمامور کردیئے ہیں ۔ دوسری طرف پشاور کی یونیورسٹی کے مغوی چانسلر کی رہائی بھی طالبان نے صوفی محمد سے مشروط کردی ہے۔ذرائع کے مطابق حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ممکنہ حملوں کے پیش نظر سنٹرل جیل پشاور کے سیکیورٹی پلان میں تبدیلی کی گئی ہے ۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ سنٹرل جیل میں شکیل آفریدی اور کالعدم تحریک کے صوفی محمد پابندسلاسل ہیں اور مطلوب دہشتگردوں کی سیکیورٹی پر سپیشل کمانڈو ز کو تعینات کردیاگیاہے ۔ دوسری طرف ڈان نیوزکے ذرائع نے بتایاکہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے مغوی چانسلر اجمل خان کی رہائی طالبان نے صوفی محمد کی رہائی سے مشروط کردی ہے ۔

مزید :

پشاور -