سعودی عرب میں تارکین وطن کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن تیز، جھڑپوں میں ایک شخص جاں بحق

سعودی عرب میں تارکین وطن کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن تیز، جھڑپوں میں ...
سعودی عرب میں تارکین وطن کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن تیز، جھڑپوں میں ایک شخص جاں بحق

  

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مزید تیز  کر دیا اوراب  تک پاکستانیوں سمیت ہزاروں افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ جدہ پولیس کے سربراہ اور  تارکین وطن کے خلاف آپریشن کی نگرانی کرنیوالے میجر جنرل عبداللہ الکہتانی نے بتایاکہ اس سلسلے میں دکانوں ، کمپنیوں اور فیکٹریوں کا بھی معائنہ کیاجاسکتاہے تاہم یہ شعبہ وزارت محنت کے تحت آتاہے، عام معافی کی مدت ختم ہونے کے بعد حکومت نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف بغیر کسی امتیاز کے پورے ملک میں شروع کیاہے ۔ آپریشن کے سلسلے میں سعودی عرب کی تمام متعلقہ سرکاری ایجنسیاں اور ادارے ایک دوسرے سے مسلسل رابطے میں ہیں ،گلیوں میں جیسے ہی پولیس نے ہوٹربجائے تو گلیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔سعودی عرب میں ایک ہفتہ سے جاری آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے ہزاروں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔دوسری طرف دارالحکومت ریاض میں آپریشن کے دوران جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور تارکین وطن کے نکالے جانے تک آپریشن جاری رہے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -