چیف سیکریٹری سندھ اور ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن کے تبادلے معطل ، وضاحت طلب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ، ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن کے تبادلوں کا نوٹس لیتے ہو ئے تبادلے معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سے تبادلوں پروضاحت بھی طلب کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف سیکریٹری سندھ چوہدری اعجاز کا تبادلہ کردیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم نے سجاد سلیم ہوتیانہ کوچیف سیکریٹری سندھ تعیناتی کی منظوری دی تھی جنہوں نے اتوار کوہی چارج سنبھالاتھا۔الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ، ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن کے تبادلے معطل کردیئے ہیں۔