حکومت پنجاب عزاداری میں رکاوٹ نہ ڈالے: شیعہ علماءکونسل

حکومت پنجاب عزاداری میں رکاوٹ نہ ڈالے: شیعہ علماءکونسل
حکومت پنجاب عزاداری میں رکاوٹ نہ ڈالے: شیعہ علماءکونسل

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شیعہ علما ءکونسل کے جنرل سیکریٹری علامہ عارف واحدی نے دعویٰ کیاہے کہ پنجاب حکومت کی ایماپرپولیس مجالس اور جلوسوں میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے،صوبائیحکومت عزاداری میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔شیعہ علما ءکونسل کے مر کزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے اُنہوںنے کہا کہ پنجاب حکو مت عزاداری میں رکاوٹیںنہ ڈالے ،پولیس نے گوجرانوالہ میں فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے پر امن احتجاج کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا۔انہو ں نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے بجائے عزاداروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ،صوبائی حکو مت کی ایما پر پولیس مجالس اور جلوس میں بلا جواز رکاوٹیں ڈال رہی ہے ۔علامہ عارف واحدی نے عزاداروں کو بھی پر امن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں عوام قانون ہاتھ میں نہ لیں ،جلا و¿ گھیراو¿ یا کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی سے اجتناب کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شر پسند عناصر پر نظر رکھی جائے اور مشکوک سر گرمیوں کی نشاندہی پو لیس یا انتظامیہ کو کی جائے ۔

مزید : کراچی