حکمران جرات کامظاہرہ کریں ، امریکی جنگ سے نکلیں : مولاناسمیع الحق
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ہرطرف آگ لگی ہے، حکمران جرات کا مظاہرہ کرتے ہو ئے امریکی جنگ سے الگ ہو جا ئیں۔ دفا ع پا کستان کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی سے خطاب کر تے ہوئے کہا مو لا نا سمیع الحق نے کہاکہ امریکی ڈرون حملوں نے مذ اکرات کو سبوتاڑ کیا ہے لیکن اب بھی طالبان سے مذاکرات کی امید قائم ہے، طالبان صبر سے کام لیں۔ انہو ں نے کہا کہ ڈرون حملو ں کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے ، ڈرون حملے بند نہ ہو ئے تو نیٹو سپلائی بند کر دی جائے۔ ا±ن کاکہناتھاکہ ہر طرف لگی آگ کو پر امن طریقے سے قابو پا یا جا سکتا ہے ،حکمرانو ں کو چاہیے کہ جرات کا مظاہرہ کرتے ہو ئے امریکہ کی جنگ سے الگ ہو جا ئیں۔