رینجرز کو مزاحمت کرنے والے پرگولی چلانے کا اختیار مل گیا

رینجرز کو مزاحمت کرنے والے پرگولی چلانے کا اختیار مل گیا
رینجرز کو مزاحمت کرنے والے پرگولی چلانے کا اختیار مل گیا

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے رینجرز کو مشکوک افراد کو گولی مارنے کا اختیار دیدیا ہے ۔ یہ اختیار انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 5میں ترمیم کرکے دیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں سماج دشمن عناصر سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو خصوصی اختیارات مل گئے جن کے تحت اسے کسی شخص کو90روز تک حراست میں رکھنے کی اجازت کی مدت چار ماہ کردی گئی ہے جبکہ اس ایکٹ کی شق 5کے تحت مزاحمت کی صورت میں مشکوک شخص کو گولی مارنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -